اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الاقصی ٹی وی چینل کے حوالے سے ہمارے نمائںدے کی رپورٹ کے مطابق داعش نے یرموک پناہ گزین سے اغوا کیے جانے والے کئی فلسطینی پناہ گزینوں کو قتل کر دیا ہے جبکہ دو فلسطینی نوجوان نوجوان داعش کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے ہیں- دریں اثنا شام کے جنگی طیاروں نے دمشق کے جنوب میں یرموک کیمپ کے اطراف میں داعش کے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر حملہ کیا جس میں کئی دہشت گرد ہلاک ہو گئے- یرموک پناہ گزین کیمپ شام کے دارالحکومت کے نواح میں فلسطینیوں کا رہائشی علاقہ ہے کہ جو انیس سو ستاون میں بنایا گیا اور فلسطینی کئی دہائیوں سے وہاں مقیم ہیں- شام میں دو ہزار گیارہ سے خانہ جنگی جاری ہے کہ جو مغرب، صیہونی حکومت اور بعض عرب ممالک کی منصوبہ بندی اور حمایت سے شروع ہوئی اور جس کے دوران شام میں کئی انسانی المیے رونما ہوئے ہیں- یرموک کیمپ میں رہنے والے فلسطینی بھی اس کی زد میں آ گئے ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲